سعودی عرب: امن وسلامتی کے محل پر فائرنگ اور مجرم ہلاک

جدہ: "الشرق الاوسط” سعودی عرب کی سیکورٹی ذمہ داروں نے کل ہفتہ کی صبح جدہ میں امن وسلامتی محل کے مغربی دروازہ کے سامنے رائل گارڈ کے ایک بیرونی محافظ پوسٹ پر مسلح فرد کے ذریعہ کئے گئے حملہ میں تین افراد کے زخمی اور دو پولس اہلکار کے شہید ہونے […]

سعودی عرب: امن وسلامتی کے محل پر فائرنگ اور مجرم ہلاک

جدہ: "الشرق الاوسط”

سعودی عرب کی سیکورٹی ذمہ داروں نے کل ہفتہ کی صبح جدہ میں امن وسلامتی محل کے مغربی دروازہ کے سامنے رائل گارڈ کے ایک بیرونی محافظ پوسٹ پر مسلح فرد کے ذریعہ کئے گئے حملہ میں تین افراد کے زخمی اور دو پولس اہلکار کے شہید ہونے کا  اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے سیکورٹی ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے کہا کہ رائل گارڈ کے افراد نے مسلح فرد کے خلاف فورا کاروائی کی اور اس کو اسی جگہ کیفر کردار تک پہنچا دیا اور وہ مسلح فرا اپنی ہونڈائ قسم کی گاڑی سے اتر کر پیدل چلتے ہوئے دروازہ کے قریب آیا اور آتے ہی گارڈوں پر گولیاں چلانی شروع کر دی تھی۔

اتوار – 18 محرم الحرام  1439 ہجری – 8  اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14194)