ولد الشیخ: حوثیوں کا بیلسٹک بہت ہی زیادہ خطرناک ہے
نیو یارک: جورڈن دقامسہ کل یمن میں اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل ولد الشیخ احمد نے سعودی عرب کے علاقہ پر حوثیوں کی طرف سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر تنقید کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بہت ہی زیادہ […]

نیو یارک: جورڈن دقامسہ
کل یمن میں اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل ولد الشیخ احمد نے سعودی عرب کے علاقہ پر حوثیوں کی طرف سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر تنقید کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بہت ہی زیادہ خطرناک ہے۔
بین الاقوامی امن کونسل کے سامنے پیش کردہ ایک رپورٹ میں ولد الشیخ نے کہا کہ وہ یمنی تنازعہ کے سلسلہ میں مسئلہ کو حل کرنے کے ایک اقدام کے ذریعہ دونوں طرفین کے مابین مذاکرات کے لئے پر عزم ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ابھی اعتماد کو بحال کرنے کے لئے انسانی اقدامات پر مشتمل ایک تجویز پیش کرنے اور مذاکرات کے لئے دونوں طرفین کو تیار کرنے کے سلسلہ میں کام کر رہا ہوں۔