ویزے کی جنگ کے سخت ہوتے ہی اردوغان کی طرف سے امریکی سفیر کا بائکاٹ
انقرہ: سعید عبد الرازق ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں امریکی سفیر جون باس کے بائکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ویزے کی جنگ کو تیز کرنے کی ذمہ داری بھی انہیں پر ڈال دی ہے۔ اردوغان نے بلگراد کے […]

انقرہ: سعید عبد الرازق
ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں امریکی سفیر جون باس کے بائکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ویزے کی جنگ کو تیز کرنے کی ذمہ داری بھی انہیں پر ڈال دی ہے۔
اردوغان نے بلگراد کے دورہ کے درمیان سفیر باس کے بارے میں کہا کہ ہم انہیں ترکی کے اندر ریاستہائے متحدہ کا نمائندہ نہیں مانتے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ترکی حکومت ان کے کابل میں سفیر متعین ہونے کے بعد آئندہ دنوں میں ان کے انقرہ چھوڑنے سے قبل الوداعی تفریب میں ان کا استقبال ہرگز نہیں کرے گی۔
بدھ – 21 محرم 1439 ہجری – 11 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14197)