واشنگٹن کا حزب اللہ کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی دعوت

ان کے دو رہنماؤں تک پہنچنے کے لئے لاکھوں ڈالر انعام دینے کا اعلان بیروت: "الشرق الاوسط” ریاستہائے متحدہ امریکہ نے لبنان کے حزب اللہ کے خلاف بین الاقوامی اتحاد قائم کرنے کی دعوت دی ہے اور اس کے دو رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے سلسلہ میں اربوں ڈالر انعام کے […]

واشنگٹن کا حزب اللہ کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی دعوت
ان کے دو رہنماؤں تک پہنچنے کے لئے لاکھوں ڈالر انعام دینے کا اعلان

بیروت: "الشرق الاوسط”

ریاستہائے متحدہ امریکہ نے لبنان کے حزب اللہ کے خلاف بین الاقوامی اتحاد قائم کرنے کی دعوت دی ہے اور اس کے دو رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے سلسلہ میں اربوں ڈالر انعام کے طور پر دینے کو لئے خاص بھی کر لیا ہے۔

پرسوں شام امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن سات ملین ڈالر اس شخص کو انعام کے طور پر دے گا جو حزب اللہ کے بیرونی آپریشن یونٹ کے رہنماء کو گرفتار کرنے میں مدد کے لئے معلومات فراہم کرے گا اور اسی جماعت کے سب سے ممتاز فوجی اہلکار فؤاد شکر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو بھی سات ملین ڈالر دیا جائے گا اور دس سالوں کے بعد حزب اللہ کے سلسلہ میں واشنگٹن کی طرف سے پیش کیا جانے والا یہ پہلا انعام ہے۔

جمعرات – 22 محرم 1439 ہجری – 12 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14198)