بغداد کا کردستان کے ریفرنڈم کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی

کردیوں کی طرف سے کرکوک پر وسیع پیمانہ پر حملہ کئے جانے کی آگاہی اورعراقی حکومت کا انکار بغداد – اربیل: "الشرق الاوسط” کل عراقی محکمہ نے گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو کردستان کے صوبہ میں ہونے والے ریفرنڈم کو منظم کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے […]

بغداد کا کردستان کے ریفرنڈم کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی
کردیوں کی طرف سے کرکوک پر وسیع پیمانہ پر حملہ کئے جانے کی آگاہی اورعراقی حکومت کا انکار

بغداد – اربیل: "الشرق الاوسط”

کل عراقی محکمہ نے گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو کردستان کے صوبہ میں ہونے والے ریفرنڈم کو منظم کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے ایک ترجمان ایڈووکیٹ عبد الستار بیرقدار نے کہا کہ محکمہ نے کردستانی صوبہ میں انتخابی کمیشن کے صدر اور ریفرینڈم کی نگرانی کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب کردستانی صوبہ کے سیکورٹی کونسل نے آگاہ کیا ہے کہ عراقی فوج کے ساتھ متنازعہ علاقہ پر وسیع پیمانہ پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن عراقی سرکاری ذرائع نے ان الزامات کی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایسی افواہیں ہیں جن کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

جمعرات – 22 محرم 1439 ہجری – 12 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14198)