یمن کا محتاط انداز میں اقوام متحدہ کے نئے اقدام کا استقبال
المخلافی نے اس غلط رپورٹ کے پیچھے اقوام متحدہ میں کام کرنے والوں پر الزام عائد کیا ہے جدہ: سعید الابیض یمنی حکومت نے اپنے وزیر خارجہ عبد الملک المخلافی کی زبانی کل اقوام متحدہ کے اس اقدام کا محتاط انداز میں استقبال کیا ہے جس کے بارے میں یمن کے […]
المخلافی نے اس غلط رپورٹ کے پیچھے اقوام متحدہ میں کام کرنے والوں پر الزام عائد کیا ہے

جدہ: سعید الابیض
یمنی حکومت نے اپنے وزیر خارجہ عبد الملک المخلافی کی زبانی کل اقوام متحدہ کے اس اقدام کا محتاط انداز میں استقبال کیا ہے جس کے بارے میں یمن کے اندر اقوام متحدہ کے سفیر ولد الشیخ نے کل امن کونسل کے سامنے گفتگو کی ہے۔
المخلافی نے "الشرق الاوسط” سے بتایا ہے کہ یہ نیا اقدام واضح نہیں ہے اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی معلومات ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ یمنی حکومت نے اس سلسلہ میں کچھ بھی معلومات حاصل نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے اقدام کے سلسلہ میں یہ اعلان ہر طرح کی پیش کردہ حل میں رکاوٹ پیدا کرنے والی باغی لوگوں پر دباؤ ڈالنے کے سلسلہ میں بین الاقوامی برادری کی ناکامی کو حل کرنے کی کوشش کے لئے کیا گیا ہے۔
جمعرات – 22 محرم 1439 ہجری – 12 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14198)