قطری حکام نے شیخ عبد اللہ آل ثاني کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا ہے

ان کے خلاف یہ کارروائی کسی اعزاز کے قائم مقام ہے دمام: "الشرق الاوسط” قطر حکام نے اہل قطر کو خلیجی دائرہ میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی معروف قومی شخصیت الشیخ عبد اللہ علی آل ثانی کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کردینے کا اقدام کیا ہے۔ […]

قطری حکام نے شیخ عبد اللہ آل ثاني کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا ہے
ان کے خلاف یہ کارروائی کسی اعزاز کے قائم مقام ہے

دمام: "الشرق الاوسط”

قطر حکام نے اہل قطر کو خلیجی دائرہ میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی معروف قومی شخصیت الشیخ عبد اللہ علی آل ثانی کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کردینے کا اقدام کیا ہے۔

الشیخ عبد اللہ نے سوشل نیٹ ورک سائٹ ٹویٹر پر اس کاروائی کے سلسلہ میں لکھا ہے کہ وہ اس کاروائی کو اپنے وطن کے حق میں ایک اعزاز شمار کرتے ہیں۔

انہوں نے قطر کے حکام اور ان لوگوں سے جنہوں نے ان کو موقع پرست یا مفادات پرست کہا ہے ان سے خلیجی دائرہ میں واپس ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور انہوں نے قطر اور اہل قطر کی حفاظت کی دعا دیتے ہوئے مزید کہا کہ قطر اپنے علاوہ کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے۔

اتوار – 25 محرم 1439 ہجری – 15 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14201)