شہریوں کی نقل وحرکت کی وجہ سے الرقہ کی آزادی بہت جلد

دمشق کی طرف سے ترک کے باہر نکل جانے کا مطالبہ اور اس کی فورسز میدانوں کو دوبارہ حاصل کریں گی بیروت: بولا اسطیح واشنگٹن کی رہنمائی میں داعش کے خلاف ہونے والے بین الاقوامی اتحاد نے الرقہ شہر کو خالی کرنے کی کاروائی کے سلسلہ میں ایک معاہدہ کا اعلان […]

شہریوں کی نقل وحرکت کی وجہ سے الرقہ کی آزادی بہت جلد
دمشق کی طرف سے ترک کے باہر نکل جانے کا مطالبہ اور اس کی فورسز میدانوں کو دوبارہ حاصل کریں گی

بیروت: بولا اسطیح

واشنگٹن کی رہنمائی میں داعش کے خلاف ہونے والے بین الاقوامی اتحاد نے الرقہ شہر کو خالی کرنے کی کاروائی  کے سلسلہ میں ایک معاہدہ کا اعلان کیا ہے اور اس معاہدہ کی وجہ سے تمام شہری شہر چھوڑ کر چلے جائیں لیکن داعش میں شامل غیر ملکی اہلکار نہیں جائیں گے اور اس کاروائی کی وجہ سے اتحاد کی طرف سے مدد کردہ کرد وعرب پر مشتمل شام کی ڈیموکریٹک فورسز شہر کی آزادی کے سلسلہ میں بہت جلد اعلان کر دیگی۔(۔۔۔)

سانا نامی شامی نیوز ایجنسی نے بیان کیا ہے کہ اسی وجہ سے دمشق نے ہفتہ کے دن ملک کے مغربی شمال میں واقع ادلب گورنریٹ سے فوری طور پر ترکی فوج کے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات کی تاکید بھی کی ہے کہ ترکی فوج کی نقل وحرکت کا آستانہ میں ہونے والے معاہدہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اتوار – 25 محرم 1439 ہجری – 15 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14201)