حفتر کی طرف سے سیاسی حل کے متبادل کا اشارہ

قاہرہ: جمال جوہر اور خالد محمود کل لیبیا کی قومی فوج کے جنرل کمانڈر مشیر خلیفہ حفتر نے لیبیا میں سیاسی حل کے متبادل کی طرف اشارہ کیا ہے اور آگاہ کیا ہے کہ میلیشیاؤں اور ہتھیار کا پھیلنا لیبیا کے لئے خطرہ ہے۔ حفتر نے قومی […]

حفتر کی طرف سے سیاسی حل کے متبادل کا اشارہ

قاہرہ: جمال جوہر اور خالد محمود

کل لیبیا کی قومی فوج کے جنرل کمانڈر مشیر خلیفہ حفتر نے لیبیا میں سیاسی حل کے متبادل کی طرف اشارہ کیا ہے اور آگاہ کیا ہے کہ میلیشیاؤں اور ہتھیار کا پھیلنا لیبیا کے لئے خطرہ ہے۔

حفتر نے قومی فوج کے افسران اور فوجیوں کے ساتھ دو ملاقات میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے سلسلہ میں گفتگو کے علاوہ کوئی اشارہ نہیں بچا ہے جس سے قوم مطمئن ہو سکے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار  کیا ہے کہ قوم کی طرف سے متعین کردہ دوسرے متبادل کے دروازے اب بھی کھلے ہیں اور فوج وسیکورٹی خدمات کے اہلکار لوگوں کے حکم کے تابع ہیں۔ حفتر نے لیبیا کے اندر میلیشیاؤں اور ہتھیار کے پھیلنے کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے اور ان کے بارے میں کہا ہے کہ زندگی کے تمام گوشوں میں اس کے منفی اثرات پڑے ہیں۔

اتوار – 25 محرم 1439 ہجری – 15 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14201)