کرکوک میں "کردستانی لیبر پارٹی” اعلان جنگ ہے :بغداد
اربیل کا انکار – اور کرد رہنما غیر مشروط بات چیت پر مُصر بغداد – اربيل: "الشرق الاوسط” (۔۔۔) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی سربراہی میں سیکورٹی کی وزارتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "جنگجوؤں” کا وجود "خطرناک” اور "اعلان جنگ”
اربیل کا انکار – اور کرد رہنما غیر مشروط بات چیت پر مُصر

بغداد – اربيل: "الشرق الاوسط”
(۔۔۔) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی سربراہی میں سیکورٹی کی وزارتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "جنگجوؤں” کا وجود "خطرناک” اور "اعلان جنگ” کے مترادف ہے، بیان میں "کرکوک میں انتظامی سیکورٹی تنظیم سے باہر مسلح عناصر سے انتباہ کیا گیا ہے(۔۔۔) اورغیر حکومتی افواج میں شمولیت سے خبردار کیا گیا ہے جن میں سے بعض ترک کردستانی لیبر پارٹی سے منسلک ہیں”۔
اربیل سے، کرد حکام نے کرکوک میں ترک کردستانی لیبر پارٹی کے وجود سے انکار کیا ہے۔ پیشمرگ وزارت کے سیکرٹری جنرل جبار یاور نے "فرانسیسی نیوز ایجنسی” کو بتایا کہ:”کچھ رضاکار ہیں جو اس پارٹی سے ہمدردی رکھتے ہیں”۔