العبادی: ریفرنڈم ختم ہو گیا اور گفت وشنید قانون کے تابع ہوگا

سعودی عرب کا عراق کی وحدت اور اس کے امن واستقرار کی مدد کرنے کا اعلان ریاض ۔ بغداد ـ اربیل: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے سعودی عرب کی کابینہ کی طرف سے کل ریاض کے یمامہ محل میں ظہر کے بعد منعقدہ ایک اجلاس […]

العبادی: ریفرنڈم ختم ہو گیا اور گفت وشنید قانون کے تابع ہوگا
سعودی عرب کا عراق کی وحدت اور اس کے امن واستقرار کی مدد کرنے کا اعلان

ریاض ۔ بغداد ـ اربیل: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے سعودی عرب کی کابینہ کی طرف سے کل ریاض کے یمامہ محل میں ظہر کے بعد منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ہوئی گفتگو کی تفصیل کا ذکر کیا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاض عراق کی وحدت اور اس کے امن واستقرار کے مدد کرے گا۔

اسی سلسلہ میں کل یکے بعد دیگرے متنازعہ علاقہ سے پیشمرگہ کی فوج کے پیچھے ہٹ جانے کے سلسلہ میں العبادی نے اعلان کیا کہ ریفرنڈم تو ختم ہو چکا ہے اور ماضی کی ایک داستان بن چکا ہے لیکن اب قانون کے سایہ میں گفت وشنید کا سلسلہ شروع ہوگا۔

بدھ – 28 محرم 1439 ہجری – 18 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14204)