روس میں بین الاقوامی پارلیمان کے اجلاس میں کویت کے نمائندہ کی طرف سے "اسرائیلی وفد” کا بائکاٹ
کویت: میرزا الخویلدی کل کویت قومی اسمبلی کے صدر مرزوق الغانم نے روس کے شہر سان طترسبرگ میں منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں بڑے ہی سخت لہجہ میں اسرائیلی کینییٹ وفد کا بائکاٹ کیا ہے جس کی وجہ سے اسے کانفرنس ہال سے باہر جانا پڑا۔ […]

کویت: میرزا الخویلدی
کل کویت قومی اسمبلی کے صدر مرزوق الغانم نے روس کے شہر سان طترسبرگ میں منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں بڑے ہی سخت لہجہ میں اسرائیلی کینییٹ وفد کا بائکاٹ کیا ہے جس کی وجہ سے اسے کانفرنس ہال سے باہر جانا پڑا۔
150 ملک سے آئے ہوئے وفد کے سامنے الغانم نے اسرائیلی وفد کے صدر کو قابض اور بچوں کا قاتل قرار دیا اور اس سے کانفرنس ہال چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ اسرائیل نے بین الاقوامی قانون کو پامال کیا ہے اور اسرائیلی جیل میں فلسطینی نمائندگان کی گرفتاری مسلسل جاری ہے۔ الغانم نے کانفرنس میں اسرائیلی کینییٹ کے نمائندہ کو مخاطب کر کے کہا کہ قابض پارلیمنٹ کے نمائندہ نے جو کچھ بھی کہا وہ دہشت گردی کی سب سے خطرناک قسم ہے اور وہ ملک کی دشت گردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سے کہتا ہوں (۔۔۔) کہ اس پر یہ بین الاقوامی مثال مکمل طور پر منطبق ہے کہ جب تم کو شرم نہیں ہے تو تم جو چاہو کرو۔(۔۔۔)
جمعرات – 29 محرم 1439 ہجری – 19 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14205)