امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی وزارت نے داعش کی طرف سے 11 ستمبر جیسے حملے کئے جانے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا ہے

واشنگٹن: اب دھمکیاں سب سے زیادہ ہیں واشنگٹن: ہبہ القدسی امریکہ کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی خاتون وزیر ایلن ڈیوک نے دہشت گرد جماعتوں کی طرف سے امریکہ پر 11 ستمبر سنہ 2001 جیسے حملہ کئے جانے سے آگاہ کیا ہے اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ انٹیلیجنس کی معلومات […]

امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی وزارت نے داعش کی طرف سے 11 ستمبر جیسے حملے کئے جانے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا ہے
واشنگٹن: اب دھمکیاں سب سے زیادہ ہیں

واشنگٹن: ہبہ القدسی

امریکہ کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی خاتون وزیر ایلن ڈیوک نے دہشت گرد جماعتوں کی طرف سے امریکہ پر 11 ستمبر سنہ 2001 جیسے حملہ کئے جانے سے آگاہ کیا ہے اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ انٹیلیجنس کی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ تنظیم داعش دیگر دہشت گرد جماعتوں کے ساتھ مل کر 11 ستمبر جیسے بڑے دھماکہ کی تیاری کر رہا ہے۔

ڈیوک نے پرسوں شام لندن میں واقع امریکی سفارت خانہ میں کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں خواہ داعش ہو یا کوئی اور جماعت ہو سب کے سب بہت بڑی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ لوگ جہاز گرانا چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں انٹیلیجنس کی معلومات واضح ہے۔(۔۔۔) امریکہ کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی خاتون وزیر نے دہشت گردوں کی  طاقت وقدرت سے آگاہ کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ طاقتور ہیں اور ان کے پاس ایسا کرنے کی قدرت بھی ہے اور ستمبر کے حملہ سے پہلے کے مقابلہ میں ابھی دہشت گرد حملے کے امکانات زیادہ ہیں اور اس وقت ضروری ہے کہ ہمارے پاس ان سے مقابلہ کرنے کے سارے ممکنہ وسائل موجود ہوں۔

جمعہ – 30 محرم 1439 ہجری – 20 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14206)