دہشت گردی کا مقابلہ کرنے

بین الاقوامی کانفرنس کا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی الیکٹرانک تعاون کو ترقی دینے کی سفارش

سعودی وزارت دفاع: انفارمیشن سیکورٹی میں دنیا کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے ریاض: "الشرق الاوسط” دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور سیکورٹی کو بحال کرنے کے ماہرین نے سائبر سیکورٹی کے میدان میں کام کرنے والوں کی صلاحیت کے معیار کو بلند کرنے اور اس سلسلہ میں بین الاقوامی تعاون […]

بین الاقوامی کانفرنس کا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی الیکٹرانک تعاون کو ترقی دینے کی سفارش
سعودی وزارت دفاع: انفارمیشن سیکورٹی میں دنیا کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے

ریاض: "الشرق الاوسط”

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور سیکورٹی کو بحال کرنے کے ماہرین نے سائبر سیکورٹی کے میدان میں کام کرنے والوں کی صلاحیت کے معیار کو بلند کرنے اور اس سلسلہ میں بین الاقوامی تعاون کو ترقی دینے کی دعوت دی ہے اور انہوں نے یہ دعوت کل ریاض کی وزارت دفاع کے تعاون کے ساتھ شاہ سعود یونیورسیٹی کی طرف سے قیادت ورہنمائی اور کنٹرول کے مسائل کو حل کرنے  کے لئے منعقدہ بین الاقوامی دوسری کانفرنس کے اختتام پر دی ہے اور اس کانفرنس کا انعقاد "دہشت گردی کے خلاف اتحاد۔۔۔ حکمت عملی اور صلاحیتیں” کے عنوان پر ہوا ہے۔(۔۔۔)

"دہشت گردی ایک سماجی ٹیکنالوجی اور قیادت ورہنمائی اور کنٹرول "کے عنوان پر منعقدہ عوامی گفتگو کے اجلاس میں مشیر کار ڈاکٹر عبد العزیز شریمی نے قومی سماجی تکنیکی کمیونٹی بنانے اور قومی تکنیکی صلاحیت کو پروان چڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر بھی گفتگو کی ہے کہ سرکاری ادارے ایسے سماجی تکنیکی نظام کو فروغ دینے کے سلسلہ میں بہت زیادہ کوشش کرنے کی ہمت افزائی کریں جس نظام کو سماج میں موجودہ تہذیب وثقابت کے اندر مقبولیت مل سکے۔(۔۔۔)

جمعہ – 30 محرم 1439 ہجری – 20 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14206)