مسلسل حمایت کو یقینی بنانے کے لئے تہران میں "حماس” کا ایک وفد

العاروری اپنی سربراہی میں مصالحتی معاہدہ کی وضاحت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں رام اللہ – غزہ: "الشرق الاوسط” کل تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب صدر صالح العاروری ایران کے ذمہ داروں کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے تحریک کے رہنماؤں کے ایک وفد کے صدر کے طور […]

مسلسل حمایت کو یقینی بنانے کے لئے تہران میں "حماس” کا ایک وفد
العاروری اپنی سربراہی میں مصالحتی معاہدہ کی وضاحت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

رام اللہ – غزہ: "الشرق الاوسط”

کل تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب صدر صالح العاروری ایران کے ذمہ داروں کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے تحریک کے رہنماؤں کے ایک وفد کے صدر کے طور پر تہران پہنچیں گے اور نئے منصب کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔(۔۔۔)

تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وفد ایرانی ذمہ داروں کے ساتھ فلسطین سے متعلق نئے مسائل کے سلسلہ میں گفتگو کرے گا اور خاص طور پر تحریک فتح کے ساتھ مصالحت، دو طرفہ تعلقات اور احتلال کے سلسلہ میں ہونے والی نئی پیش رفتوں کے بارے میں گفتگو کرے گا۔(۔۔۔)

ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے بتایا ہے کہ حماس کی کوشش یہ ہے کہ ایران اس کی دوبارہ مدد کرے جبکہ اس سے پہلے وہ مسلسل مدد کیا کرتا تھا پھر اچانک یہ مدد رک گئی اور پھر ایران نے محدود انداز میں مدد کرنا شروع کیا۔(۔۔۔)

ہفتہ – 1 صفر 1439 ہجری – 21 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14207)