"الواحات کے حادثہ” کے بعد مصر میں غم واندوہ کا کی کیفیئت
وزارت داخلہ کی طرف سے 15 دہشتگردوں کے قتل اور زخمی ہونے اور دیگر چند کے گرفتار کئے جانے کی تصدیق قاہرہ: ولید عبد الرحمن مصر کے اندر الواحات کے علاقہ میں دہشت گردانہ حادثہ کے بعد غم واندوہ اور غیظ وغضب کی کیفیئت طاری ہے کیونکہ دہشت گردوں اور پولس […]
وزارت داخلہ کی طرف سے 15 دہشتگردوں کے قتل اور زخمی ہونے اور دیگر چند کے گرفتار کئے جانے کی تصدیق

قاہرہ: ولید عبد الرحمن
مصر کے اندر الواحات کے علاقہ میں دہشت گردانہ حادثہ کے بعد غم واندوہ اور غیظ وغضب کی کیفیئت طاری ہے کیونکہ دہشت گردوں اور پولس اہلکار کے درمیان ہوئے اس جھڑپ میں 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مصر کے مختلف گورنریٹ نے غداری اور دھوکہ دہی سے ہلاک شدگان پولیس کی نشاندہی کی ہے جبکہ دیگر گورنریٹ میں فوجیوں اور افسروں کو دفن کرنے کے لئے ان کی آخری آرام گاہ تک عوامی جلوس کے ساتھ لے جایا گیا ہے۔
کل وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملہ میں 11 آفیسر، 4 فوجی اور ایک پولس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 13 پولس اہلکار، 4 آفیسر اور 9 فوجہ زخمی ہوئے ہیں اور بیان میں 15 دہشتگردوں کے زخمی ہونے اور دیگر کے گرفتار ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔(۔۔۔)
اتوار – 2 صفر 1439 ہجری – 22 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14208)