سعودی عرب: عراق کے ساتھ ہمارے تعلقات کا ایک امید افزا مستقبل
خادم حرمین شریفین کی طرف سے العوجا کے محل میں العبادی کا استقبال اور ٹیلرسون کے ریاض کے دورہ کا آغاز ریاض – بغداد: "الشرق الاوسط” کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے اتوار کے دن ریاض میں منعقدہ سعودی اور عراقی تعاون کونسل کے افتتاحی اجلاس میں […]
خادم حرمین شریفین کی طرف سے العوجا کے محل میں العبادی کا استقبال اور ٹیلرسون کے ریاض کے دورہ کا آغاز

ریاض – بغداد: "الشرق الاوسط”
کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے اتوار کے دن ریاض میں منعقدہ سعودی اور عراقی تعاون کونسل کے افتتاحی اجلاس میں حاضر ہونے کے لئے سعودی عرب پہنچنے کے وقت عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا استقبال کیا ۔(۔۔۔)
اسی موقعہ پر امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون بھی پہنچے ہیں اور امید یہ ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر ان سے ملاقات کریں گے۔
اسی اثناء سعودی پٹرولیم کے وزیر خالد الفالح نے بغداد کے بین الاقوامی میلے میں اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ سعودی عرب اور بغداد کے درمیان معاشی، ثقافتی اور قدیم تاریخی روابط ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ان دونوں ملک کا ایک ہی مشن ہے اور وہ عزم وارادہ کے ساتھ اپنے شہریوں کے لئے امید افزا مستقبل کی طرف گامزن ہونا ہے۔(۔۔۔) اور انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ دونوں ملک کے رہنماء تعاون کے تعلقات کو ترقی دینے کے لئے پرعزم ہیں اور آج تک ہونے الی ترقی میں اس کا بنیادی کردار رہا ہے۔(۔۔۔)
اتوار – 2 صفر 1439 ہجری – 22 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14208)