ترکی کے ساتھ سرحدی راستے کی بحالی کے لئے عراقی اقدام سے کرد خوفزدہ
ٹیلرسن بغداد میں اربیل و بغداد کے مابین تنازعات کو حل کرنے کے لئے بات چیت کی دعوت دے رہے ہیں بغداد – اربيل: "الشرق الاوسط” امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کل بغداد کے غیر متوقع دورے کے دوران صدر جمہوریہ عراق فؤاد معصوم اور وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی […
ٹیلرسن بغداد میں اربیل و بغداد کے مابین تنازعات کو حل کرنے کے لئے بات چیت کی دعوت دے رہے ہیں

بغداد – اربيل: "الشرق الاوسط”
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کل بغداد کے غیر متوقع دورے کے دوران صدر جمہوریہ عراق فؤاد معصوم اور وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی اور بغداد و اربیل کو بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی دعوت دی۔ دریں اثنا صوبہ کردستان میں سیکورٹی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ کرد پیشمرگ کے زیر کنٹرول علاقے کے قریب عراقی عسکری جماعتیں ٹینکوں اور توپیں کے ساتھ تعیینات ہیں۔ ان کا مقصد ترکی کے ساتھ خابور نامی سرحدی راستے کی بحالی ہے۔ (۔۔۔)
فرانسیسی نیوز ایجنسی نے عراقی وزیر اعظم کے ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلرسن اور العبادی نے کرکوک میں وفاقی حکومت کی تنفیذ کے لئے حکومتی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ علاوہ ازیں سیاسی اور سیکورٹی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا”۔ (۔۔۔)