ہم دوبارہ اعتدال پسند اور وسیع اسلام کو لوٹا رہے ہیں: محمد بن سلمان
500 ارب ڈالر سے ایک سرمایہ کار شہر کے منصوبے کا آغاز اور بڑے بڑے عالمی فنڈز کی اس میں شمولیت رياض: عبد الہادی حبتور – فتح الرحمن يوسف سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیر اعظم چیئرمین بورڈ آف پبلک انوسٹمنٹ فنڈ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے کل یقین […]
500 ارب ڈالر سے ایک سرمایہ کار شہر کے منصوبے کا آغاز اور بڑے بڑے عالمی فنڈز کی اس میں شمولیت

رياض: عبد الہادی حبتور – فتح الرحمن يوسف
سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیر اعظم چیئرمین بورڈ آف پبلک انوسٹمنٹ فنڈ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے کل یقین دہانی کی ہے کہ "سعودی عرب دنیا کو اعتدال پسند، میانہ روی اور وسیع تر اسلام کو لوٹا رہا ہے”۔ (۔۔۔)
سعودی ولی عہد نے یہ بیان "نیوم” منصوبے کے اعلان کے بعد دیا۔ جبکہ بحر احمر کے ساحل پر 500 ارب ڈالر کی رقم سے تیار ہونے والے اس منصوبہ میں تین ممالک سعودی عرب، مصر اور اردن شامل ہیں جبکہ بڑے بڑے عالمی سرمایہ کاری کے فنڈز بھی اس میں شریک ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا: "آج اس منصوبے میں شاندار مواقع میسر ہیں، اس منصوبے میں سرمایہ کاری کا ممکنہ حجم 500 ارب ڈالر کا ہدف ہے، یہ تین براعظموں کے مابین ایک منفرد مقام اور عالمی تجارت کا 10 فیصد بحر احمر کے اسی علاقے سے گزرتا ہے”۔ (۔۔۔)