گیارہ ملکوں کے پناہ گزینوں پر امریکہ کی نئی پابندیاں

آج سے مسافروں کو جانچنے کے لئے سخت کاروائی کا آغاز واشنگٹن: ہبہ القدسی امریکہ کی ٹرانسپورٹیشن محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی طرف جانے والے سارے مسافروں کی سخت چیکنگ ہوگی خواہ وہ امریکہ کے رہنے والے ہوں یا غیر ملکی ہوں اور بین الاقوامی کمپنیوں کو نئے […]

گیارہ ملکوں کے پناہ گزینوں پر امریکہ کی نئی پابندیاں
آج سے مسافروں کو جانچنے کے لئے سخت کاروائی کا آغاز

واشنگٹن: ہبہ القدسی

امریکہ کی ٹرانسپورٹیشن محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی طرف جانے والے سارے مسافروں کی سخت چیکنگ ہوگی خواہ وہ امریکہ کے رہنے والے ہوں یا غیر ملکی ہوں اور بین الاقوامی کمپنیوں کو  نئے سیکورٹی مطالبوں کو پورا کرنے کے لئے 120 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔

ان نئی کاروائیوں میں یہ بات متعین کی گئی ہے کہ جہاز کی کمپنیوں کی طرف سے سارے مسافروں کے لئے چھوٹا سا انٹرویو منعقد کیا جائے گا اور بہت ہی باریک بینی کے ساتھ تمام دستاویزات کی چیکنگ کی جائے گی اور یہ کاروائی تمام ایئرپورٹ پر آج سے شروع ہوگی۔(۔۔۔)

جمعرات – 6 صفر 1439 ہجری – 26 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14212)