قطر کی موجودگی کی صورت میں بحرین کا خلیج سربراہی کانفرنس کا بائیکاٹ

شاہ حمد کا "ان کی جانب زیادہ پرعزم ہونے کا مطالبہ جو باہر سے قوت حاصل کر رہے ہیں” منامہ: عبید السھیمی بحرینی فرماں روا شاہ حمد بن عیسی نے کہا ہے کہ جب تک دوحہ اپنے نقطہ نظر کو درست نہیں کرتا، ہوش و حواس میں واپس نہیں آ جاتا اور چار ممالک […]

قطر کی موجودگی کی صورت میں بحرین کا خلیج سربراہی کانفرنس کا بائیکاٹ
شاہ حمد کا "ان کی جانب زیادہ پرعزم ہونے کا مطالبہ جو باہر سے قوت حاصل کر رہے ہیں”

منامہ: عبید السھیمی

بحرینی فرماں روا شاہ حمد بن عیسی نے کہا ہے کہ جب تک دوحہ اپنے نقطہ نظر کو درست نہیں کرتا، ہوش و حواس میں واپس نہیں آ جاتا اور چار ممالک کے مطالبات کا جواب نہیں دیتا ہے تو ایسی صورت میں اگر قطر آئندہ ہونے والے خلیجی سربراہی اجلاس میں شریک ہوا تو ان کا ملک ہرگز شرکت نہیں کرے گا۔

بحرین کے بادشاہ نے کل القضیبیہ محل میں وزراء کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک "خلیجی تعاون کونسل کی راہوں کو مضبوط اور ہم آہنگ دیکھنا چاہتا ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کے خلاف انتہائی سخت اقدامات کئے جائیں جو بیرونی ممالک سے طاقت حاصل کرکے اپنے برادر ممالک کے امن و سلامتی کو خطرات سے ہمکنار کر رہے ہیں۔ (۔۔۔)

منگل – 11 صفر 1439 ہجری- 31 اكتوبر 2017ء  شمارہ: (14217)