استعفی

ہمارے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوا سوائے ہمارے پہاڑوں کے : بارزانی

اپنے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو سونپے اور کہا کہ وہ "پیشمرگ” کے ساتھ رہیں گے   اربیل: "الشرق الاوسط” عراقی صوبہ کردستان کی پارلیمنٹ کی جانب صوبائی صدر مسعود بارزانی کے بھیجے گئے خط کو کل پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم نومبر کے بعد صوبے [&he

ہمارے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوا سوائے ہمارے پہاڑوں کے : بارزانی
اپنے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو سونپے اور کہا کہ وہ "پیشمرگ” کے ساتھ رہیں گے

اربیل: "الشرق الاوسط”

عراقی صوبہ کردستان کی پارلیمنٹ کی جانب صوبائی صدر مسعود بارزانی کے بھیجے گئے خط کو کل پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم نومبر کے بعد صوبے کے صدر نہیں رہیں گے۔ انہوں نے ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران شدت کے جذبات کے ساتھ اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کردوں نے اپنے صوبے کے باہر ان کے مستقبل کے بارے میں ان کے حق کی حمایت میں کسی کو بھی کھڑے نہیں پایا۔

بارزانی نے کہا: "کردستان کی آزادی کے لئے 3 ملین ووٹوں نے ایک تاریخ رقم کی ہے جسے مٹایا نہیں جا سکتا”۔ انہوں نے مزید کہا: "ہمارے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوا سوائے ہمارے پہاڑوں کے”۔ (۔۔۔)

پارلیمنٹ کے نام پیغام میں بارزانی نے کہا کہ وہ یکم نومبر کے بعد صوبائی صدارت کے منصب پر ہرگز نہیں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا "میں پارلیمنٹ سے اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ وہ صوبہ کردستان کے صدر کے منصب اور ان کی ذمہ داریوں کے خلا کو قانونی طور پر پورا کرے اور اس امر کا حل کرے”۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیشمرگ افواج میں ایک جنگجو کی حیٖثیت سے باقی رہیں گے اور کردستان کی کامیابیوں کو بچانے کے لئے کام کو جاری رکھیں گے۔

پیر – 10 صفر 1439 ہجری – 30 اكتوبر 2017ء  شمارہ: [14216]