ہم نے پادری پاؤلو کا قتل کیا: مراکشی "داعشی”

رقہ میں جیل سے گفتگو   رقہ (شام): كمال شيخو مراکش سے تعلق رکھنے والے "داعشی” شخص "ع۔ع” نے رباط سے کوچ کرکے مشرقی جانب شام کے شہر رقہ کا رخ کیا، تاکہ وہ ایک جنگجو بنیں پھر اس انتہا پسند تنظیم کی صفوں میں ایک "لیڈر”۔ انہوں نے نام نہاد خلافت کے تحت […

ہم نے پادری پاؤلو کا قتل کیا: مراکشی "داعشی”
رقہ میں  جیل سے گفتگو

رقہ (شام): كمال شيخو

مراکش سے تعلق رکھنے والے "داعشی” شخص "ع۔ع” نے رباط سے کوچ کرکے مشرقی جانب شام کے شہر رقہ کا رخ کیا، تاکہ وہ ایک جنگجو بنیں پھر اس انتہا پسند تنظیم کی صفوں میں ایک "لیڈر”۔ انہوں نے نام نہاد خلافت کے تحت زندگی گزارنے کا خواب دیکھا تھا، لیکن یہ خواب شمالی شام کی ایک سیکورٹی جیل میں ختم ہوگیا، جہاں انہوں نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کی۔ اطالوی پادری پاؤلو ڈیلولیو کی گمشدگی اور قتل کے بارے میں سوال کیا گیا، جنہوں نے جولائی 2013 میں رقہ شہر کا دورہ کیا تھا۔ اس پر "ع۔ع” نے تصدیق کی کہ تنظیم نے انہیں حراست میں لینے کے چند روز بعد قتل کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا: "تنظیم کے رہنماؤں نے مجھے بتایا کہ ابو لقمان الرقاوی نے عیسائی پادری کو ختم کیا تھا”۔ (۔۔۔)

منگل – 11 صفر 1439 ہجری- 31 اكتوبر 2017ء  شمارہ: (14217)