فوج کو متحد کرنے کے سلسلہ میں لیبیا معاہدہ کے اشارے
وزیر دفاع کے عہدہ کو منسوخ کرنے کی کوشش قاہرہ: خالد محمود ا”لشرق الاوسط” کو بتانے والے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قاہرہ کے اندر لیبیا کے افسروں کے درمیان منعقدہ لیبیا کے فوجی ادارہ کو ایک کرنے کے سلسلہ میں ہونے والے مذاکرات کا تیسرا مرحلہ پرسوں شام […]
وزیر دفاع کے عہدہ کو منسوخ کرنے کی کوشش

قاہرہ: خالد محمود
ا”لشرق الاوسط” کو بتانے والے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قاہرہ کے اندر لیبیا کے افسروں کے درمیان منعقدہ لیبیا کے فوجی ادارہ کو ایک کرنے کے سلسلہ میں ہونے والے مذاکرات کا تیسرا مرحلہ پرسوں شام کو اختتام پذیر ہوا ہے اور اس مرحلہ میں نتیجہ کے طور پر فوج کو ایک کرنے کے سلسلہ میں تقریبا ایک آخری فیصلہ پر پہنچے ہیں۔(۔۔۔)
فوج کے سرکاری ترجمان جنرل احمد المسماری نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ یہ مذاکرات لیبیا کے فریقوں کے درمیان ایک مکمل معاہدہ تک پہنچے ہیں اور انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ اختلاف کے سارے اسباب تقریبا ختم ہو گئے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کا ہم عنقریب اعلان کریں گے۔
قاہرہ میں گفتگو کرنے والے ایک افسر جنرل سالم جحا کے اعلان کے جواب میں کہا گیا کہ آئندہ مرحلہ میں وزیر دفاع کا منصب ختم کر دیا جائے گا اور المسماری نے یہ بھی واضح کیا کہ اس بات پر سب کا اتفاق ہے لیکن اسے کلی طور پر ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ وزارت دفاع اور جنرل کمانڈرنگ کو اس مرحلہ کی ضرورتوں میں ضم کر دیا جائے گا۔
ہفتہ – 15 صفر 1439 ہجری – 4 نومبر 2017ء شمارہ نمبر: (14221