ٹرامپ کی طرف سے ٹیلرسون کی برطرفی کا اشارہ

پروگرام کے بعض عملے کی طرف سے تعاون نہ کرنے کے سلسلہ میں شک واشنگٹن: "الشرق الاوسط” امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی صدارتی مدت کے اختتام تک ریکس ٹیلرسون کا اپنے منصب پر باقی رہنا غیر یقینی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی سیاسی […]

ٹرامپ کی طرف سے ٹیلرسون کی برطرفی کا اشارہ
پروگرام کے بعض عملے کی طرف سے تعاون نہ کرنے کے سلسلہ میں شک

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی صدارتی مدت کے اختتام تک ریکس ٹیلرسون کا اپنے منصب پر باقی رہنا غیر یقینی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی سیاسی پروگرام کے سلسلہ میں وزارت کے بعض ذمہ داروں کی طرف سے مدد نہ ملنے کے وجہ سے خوش نہیں ہے۔ پرسوں فوکس نیوز نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹیلرسون کی قیادت میں وزارت پر حملہ کیا اور پرزور انداز میں کہا کہ وہ صدر ہیں اور وہی تن تنہا امریکہ کی خارجی سیاست کی تعیین کریں گے۔(۔۔۔) اور جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنی صدارت کے بچے کھچے دنوں میں ٹیلرسون کو اپنے عہدہ پر برقرار رکھیں گے تو انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں لیکن ہم اس سلسلہ میں غور وفکر کریں گے۔(۔۔۔)

ہفتہ – 15 صفر 1439 ہجری – 4 نومبر 2017ء شمارہ نمبر: (14221