روحانی کی طرف سے ریاض کے خلاف دشمنی اور جارحیت کے سلسلہ میں جواز نامہ

امریکہ نے یمن میں اقوام متحدہ کی طرف سے پیش کردہ حل میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام ایران اور حوثیوں پر لگایا ہے ریاض: عبد الہادی حبتور کل ایرانی صدر حسن روحانی نے یمن سے سعودی عرب کی طرف حوثیوں کے ذریعہ چھوڑے جانے والے میزائل کے سلسلہ میں جواز […]

روحانی کی طرف سے ریاض کے خلاف دشمنی اور جارحیت کے سلسلہ میں جواز نامہ
امریکہ نے یمن میں اقوام متحدہ کی طرف سے پیش کردہ حل میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام ایران اور حوثیوں پر لگایا ہے

ریاض: عبد الہادی حبتور

کل ایرانی صدر حسن روحانی نے یمن سے سعودی عرب کی طرف حوثیوں کے ذریعہ چھوڑے جانے والے میزائل کے سلسلہ میں جواز پیش کیا ہے اور اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دن چھوڑے جانے والے اس میزائل کے سلسلہ میں بھی جواز پیش کیا  جسے سعودی عرب کی دفاعی انتظام نے ناکام بنا دیا تھا۔

روحانی نے تہران کے اندر ایک سرکاری اجلاس کے دوران کہا کہ یمن میں عرب اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لئے حوثیوں کے سامنے ہتھیار اٹھانے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے اور اسی طرح انہوں نے اپنے ملک کی طرف سے علاقائی مداخلت کا بھی جواز پیش کیا ہے اور یہ ظاہر کیا ہے کہ ان کا ملک عراق، شام اور یمن میں ترقی کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہتا ہے۔

اسی سلسلہ میں کل وائٹ ہاؤس سے صادر ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اس کے حوثی اتحادی نے ہی یمن کے مسئلہ میں اقوام متحدہ کی طرف سے پیش کردہ حل کے درمیان رکاوٹ پیدا کیا تھا اور اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کی طرف سے مارے جانے والے میزائل علاقائی امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات – 20 صفر 1439 ہجری – 09 نومبر 2017ء  شمارہ: (14226)