شام کے سلسلہ میں واشنگٹن کی طرف سے ماسکو کو تین پیشکش

البوکمال کی لڑائیوں اور بغدادی کی موجودگی کے سلسلہ میں تنازعہ لندن – بیروت: "الشرق الاوسط” امریکی ذرائع نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے ماسکو کو شام کے بحران کے سلسلہ میں تین طرح کی پیشکش کی ہے تاکہ ایشیاء پیسفک اقتصادی تعاون فورم کے موقعہ پر امریکی […]

شام کے سلسلہ میں واشنگٹن کی طرف سے ماسکو کو تین پیشکش
البوکمال کی لڑائیوں اور بغدادی کی موجودگی کے سلسلہ میں تنازعہ

لندن – بیروت: "الشرق الاوسط”

امریکی ذرائع نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے ماسکو کو شام کے بحران کے سلسلہ میں تین طرح کی پیشکش کی ہے تاکہ ایشیاء پیسفک اقتصادی تعاون فورم کے موقعہ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر فلادیمئر پوٹن کی طرف سے اس کا اعلان کر دیا جائے۔(۔۔۔)

امریکہ کی ایسوشیئیتیڈ پریس نامی ایجنسی نے واشنگٹن کے ذمہداروں سے نقل کیا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ تین بنیادی چیزوں سے متعلق معاہدہ کے سلسلہ میں فکرمند ہے اور ان میں سے ایک بنیادی معاملہ مشرقی شام میں جنگ بندی کے معاہدہ کو وسیع کرنا ہے، دوسرا معاملہ جنگ کو سنگین نہ بنانے کی صورتحال کو فروغ دینا ہے، 2254 نامی فیصلہ کو نافذ کرنے کے لئے بین الاقوامی نگرانی میں جنیوا کے سیاسی مذاکرات کو انجام دینا ہے اور اردن کی سرحدوں سے ایرانی میلیشیاؤں کو دور کرنا ہے۔

اسی کے ساتھ البوکمال کی جنگوں کے سلسلہ میں رپورٹس ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔(۔۔۔) اور جیسا کہ امریکی رہنمائی میں ہونے والے اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم داعش کے لیڈر ابو بکر البغدادی کی جگہ کے سلسلہ میں اعلان کرنے کے لئے کوئی معلومات نہیں ہے جبکہ حزب اللہ کے تابع جنگی میڈیا نے البوکمال کے اندر اس کے ہونے کو ترجیح دیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ – 22 صفر 1439 ہجری – 11 نومبر 2017ء  شمارہ: (14228)