بحرین: پائپ لائن کے بم دھماکے کے پیچھے ایرانی ہدایات

سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل کی طرف سے علاقہ کی سلامتی کو غیر مستحکم بنانے کے سلسلہ میں ایران کی مذمت منامہ: "الشرق الاوسط” کل بحرین نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بحرین کے البوری نامی گاؤں میں پرسوں بحرین اور سعودی عرب کے تیل پائپ […]

بحرین: پائپ لائن کے بم دھماکے کے پیچھے ایرانی ہدایات
سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل کی طرف سے علاقہ کی سلامتی کو غیر مستحکم بنانے کے سلسلہ میں ایران کی مذمت

منامہ: "الشرق الاوسط”

کل بحرین نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بحرین کے البوری نامی گاؤں میں پرسوں بحرین اور سعودی عرب کے تیل پائپ کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد دھماکہ کو انجام دینے والے کو براہ راست رہنمائی کیا تھا۔(۔۔۔)

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ذمہدار ذرائع نے اس دھماکہ کی سخت مذمت کی ہے اور اسی طرح سعودی عرب نے ایران کی طرف سے علاقہ کے امن واستقرار کو نشانہ بنانے والی تخریبی دہشت گردانہ کاروائیوں کی بھی مذمت کی ہے۔

خلیجی تعاون کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی نے اس دھماکہ کی زبردست مذمت کی ہے اور کہا کہ یہ غیر معمولی دہشت گردانہ حملہ ہے جس کی وجہ سے بحرین کے عالی مفادات خطرہ میں ہیں اور ایران کی طرف سے مدد وتعاون حاصل کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے مجرمانہ طرز وسلاب میں کافی ترقی اور اضافہ ہو رہا ہے۔(۔۔۔)

اتوار – 23 صفر 1439 ہجری – 12 نومبر 2017ء  شمارہ: (14229)