یمن میں پروازیں کھلنے کے بعد عدن میں تجارتی پرواز کی لینڈنگ

حوثی اپنی فوج میں شامل بچوں کی لاشوں کی تصاویر کی اشاعت سے روک رہے ہیں   جدہ: سعيد الابيض – عدن: "الشرق الاوسط” "رویٹرز” ایجنسی نے یمنی ایئر لائنز کے حکام کے ایک ذریعہ سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل یمن کے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ لوٹنے

یمن میں پروازیں کھلنے کے بعد عدن میں تجارتی پرواز کی لینڈنگ
حوثی اپنی فوج میں شامل بچوں کی لاشوں کی تصاویر کی اشاعت سے روک رہے ہیں

جدہ: سعيد الابيض – عدن: "الشرق الاوسط”

"رویٹرز” ایجنسی نے یمنی ایئر لائنز کے حکام  کے ایک ذریعہ سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل یمن کے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ لوٹنے سے قبل ایک تجارتی پرواز اتری جو کہ قاہرہ سے آئی تھی۔ یہ سب اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبد اللہ المعلمی کی جانب سے اس اعلان کے بعد ہے جس میں یمن کی قانونی حکومت کے حمایتی اتحاد کی طرف سے یمن کے ایئر پورٹس اور بندگاہوں کو بتدریج دوبارہ کھولنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں یمن کے حوثیوں کی جانب سے ریاض پر میزائل داغنے کے بعد یمن کی تمام بندرگاہیں اور ایئر پورٹس بند کر دیئے گئے تھے۔

دریں اثناء حوثیوں کے رہنما عبد الملک حوثی نے اپنے پیروکاروں کو خطاب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ اپنی افواج میں شامل بچوں کی ہلاکتوں کے بعد ان کی تصاویر نہ لیں، یہ اقدام بچوں کے حق میں ملیشیا کی طرف سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کے نشانات مٹانے کی کوشش کے ضمن میں ہے۔ (۔۔۔)

بدھ – 26 صفر 1439 ہجری – 15 نومبر 2017ء  شمارہ: [14232]