خادم حرمین اور ولی عہد پیٹریاک موارنہ کا خیر مقدم کر رہے ہیں

دونوں نے ان کے ساتھ رواداری کے فروغ کا جائزہ لیا – اور راعی کی طرف سے حریری کے مستعفی ہونے کی وجوہات جاننے میں اپنی حمایت کا اعلان   رياض: "الشرق الاوسط” – بيروت: بولا اسطيح خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل ریاض کے یمامہ پیلس میں لبنان میں […]

خادم حرمین اور ولی عہد پیٹریاک موارنہ کا خیر مقدم کر رہے ہیں
دونوں نے ان کے ساتھ رواداری کے فروغ کا جائزہ لیا – اور راعی کی طرف سے حریری کے مستعفی ہونے کی وجوہات جاننے میں اپنی حمایت کا اعلان

رياض: "الشرق الاوسط” –  بيروت: بولا اسطيح

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل ریاض کے یمامہ پیلس میں لبنان میں موارنہ اور انطاکیہ کے پیٹریاک مار بشارہ بطرس الراعی سے ملاقات کی۔ اجلاس کے دوران رواداری کے فروغ اور تشدد و انتہا پسندی کے خاتمہ میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ (۔۔۔)

علاوہ ازیں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیٹریاک الراعی سے ملاقات کی اور دونوں نے سعودی عرب لبنان کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا۔ (۔۔۔)

الراعی نے لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد حریری سے بھی ملاقات کی اور اسے "بہترین ملاقات” سے تعبیر کیا۔ (۔۔۔) اور حریری کے مستعفی ہونے کی وجوہات پر ان کے قائل ہونے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے الراعی نے کہا: "کس نے کہا ہے کہ میں قائل نہیں ہوں؟ میں تمام وجوہات پر مکمل طور پر قائل ہوں”۔ (۔۔۔)

بدھ – 26 صفر 1439 ہجری – 15 نومبر 2017ء  شمارہ: [14232]