"حزب اللہ” کو روکنے کے لئے بین الاقوامی مشاورت : ریاض
الیزیہ کا ہفتے کے روز میکرون اور حریری کے مابین ملاقات کا اعلان – ایرانی تسلط کے رجحان پر لودریان کی تشویش رياض: عبد الہادی حبتور – پیرس: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے لبنان میں "حزب اللہ” کے کردار کو محدود کرنے کے لئے بین [
الیزیہ کا ہفتے کے روز میکرون اور حریری کے مابین ملاقات کا اعلان – ایرانی تسلط کے رجحان پر لودریان کی تشویش

رياض: عبد الہادی حبتور – پیرس: "الشرق الاوسط”
کل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے لبنان میں "حزب اللہ” کے کردار کو محدود کرنے کے لئے بین الاقوامی مشاورت کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ لبنان میں استحکام کی خاطر اس جماعت کو ٖغیر مسلح کرنا چاہیئے۔ جبیر نے ریاض میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جان ایف لودریان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے یہ بیان دیا (۔۔۔) کہ "حزب اللہ” کو غیر مسلح کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک ونگ شمار کی جاتی ہے۔ (۔۔۔)
دوسری جانب لودریان نے کہا کہ انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب کے ہمراہ ایرانی رویے اور کردار کا جائزہ لیا ہے جو کہ تشویشناک ہے اور خاص طور پر خطے میں مداخلتا ور غلبہ کے حصول کا رجحان۔ (۔۔۔)
دریں اثنا، کل فرانسیسی صدارتی بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ کل (بروز ہفتہ) حریری پیرس میں ہونگے اور صدر عمانویل میکرون الیزیہ پیلس میں ان کا خیر مقدم کریں گے۔