پیرس اور تہران کے درمیان بحران کے اشارے

میکرون نے ایران کو دشمنی کم کرنے کی دعوت دی پیرس: مائیکل ابو نجم فرانسیسی ذرائع نے فرانس اور ایران کے درمیان کسی طرح کی پریشانی پیدا ہونے سے انکار کیا ہے جبکہ اس سے قبل تہران نے وزیر خارجہ جان ایف لو ڈریان کے بیانات اور ایرانی دسترس کے […]

پیرس اور تہران کے درمیان بحران کے اشارے
میکرون نے ایران کو دشمنی کم کرنے کی دعوت دی

پیرس: مائیکل ابو نجم

فرانسیسی ذرائع نے فرانس اور ایران کے درمیان کسی طرح کی پریشانی پیدا ہونے سے انکار کیا ہے جبکہ اس سے قبل تہران نے وزیر خارجہ جان ایف لو ڈریان کے بیانات اور ایرانی دسترس کے خاتمہ کے سلسلہ میں ان کی گفتگو کا جواب دیا ہے۔(۔۔۔) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان باہرام قاسمی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ یہ بات کہنی پڑ رہی ہے کہ مشرق وسطی میں رونما ہونے والے انسانی مسائل اور پریشانیوں کے سلسلہ میں فرانس کا یک طرفہ اور متعصبانہ موقف ظاہر ہو رہا ہے۔(۔۔۔)

کل فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ گفتگو کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر لازم ہے کہ وہ علاقہ کے سلسلہ میں اپنی دشمنی کم کرے۔(۔۔۔)

ہفتہ – 29 صفر 1439 ہجری – 18 نومبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14235)