سعودی ریگستان میں پراسرار پتھر کے نشانات
ایک امریکی سائنسداں: یہ صرف پتھروں کے ڈھیر نہیں ہیں بلکہ یہ میری توقع سے زیادہ پیچیدہ ہیں نیویارک: نکولاس سان فلور سعودی عرب کے صحراء میں گوگل ارتھ پروگرام کے ذریعہ پتھر کے ہزاروں ڈھاچوں پر غور وفکر کرنے کے ایک زمانہ کے بعد امریکی سائنسداں ڈیفیڈ کینڈی ہیلی کاپٹر […]
ایک امریکی سائنسداں: یہ صرف پتھروں کے ڈھیر نہیں ہیں بلکہ یہ میری توقع سے زیادہ پیچیدہ ہیں

نیویارک: نکولاس سان فلور
سعودی عرب کے صحراء میں گوگل ارتھ پروگرام کے ذریعہ پتھر کے ہزاروں ڈھاچوں پر غور وفکر کرنے کے ایک زمانہ کے بعد امریکی سائنسداں ڈیفیڈ کینڈی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ان مقامات کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گیے ہیں۔(۔۔۔)
جن ڈھانچوں کو انہوں نے دیکھا ہے وہ شکل اور حجم کے اعتبار سے مختف ہیں۔ انہوں نے بعض ڈھانچوں کو دروازوں، بعض کو کاغز کے جہاز، بعض کو مثلث، بعض کو بیل کی آنکھوں اور بعض کو کلیدی سوراخ سے تعبیر کیا ہے۔ ان میں ان 400 ڈھانچوں کو دروازوں سے تعبیر کیا ہے جن کی تعیین گوگل ارتھ پر کی ہے اور ان میں سے صرف 40 ڈھانچوں کا مطالعہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کیا ہے اور اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ یہ ڈھانچے بے ترتیب انداز میں نہیں ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ گوگل ارتھ کے ذریعہ جو چیز سامنے ائی ہے ہمیں یہ اس سے بھی زیادہ پیچیدہ سمجھ میں آئے کیونکہ یہ صرف گھنے پتھر کے ڈھیر نہیں ہیں۔(۔۔۔)
اتوار – 1 ربیع الاول 1439 ہجری – 19 نومبر 2017ء شمارہ نمبر: (14236)