ایرانی دہشت گردی، اس کے میزائل اور ہتھیاروں پر عرب ممالک کی مذمت
سلامتی کونسل میں تحرک – سعودی عرب کو دفاع اور اپنی اراضی کی حفاظت کا حق ہونے کی یقین دہانی قاہرہ: سوسن ابو حسین کل قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس، خطے میں ایران کی مداخلت اور عرب ممالک کو ہتھیاروں اور میزائلوں کے ذریعے اس کی جانب سے […]
سلامتی کونسل میں تحرک – سعودی عرب کو دفاع اور اپنی اراضی کی حفاظت کا حق ہونے کی یقین دہانی

قاہرہ: سوسن ابو حسین
کل قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس، خطے میں ایران کی مداخلت اور عرب ممالک کو ہتھیاروں اور میزائلوں کے ذریعے اس کی جانب سے دھمکیاں دینے کی مذمت پر اختتام پذیر ہوا۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے سعودی عرب کی درخواست پر منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزراء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فائل کا حوالہ دینے کے لئے ایک تدریجی فیصلہ لینے پر اتفاق کیا ہے، جس میں عرب گروپ کی جانب سے سلامتی کونسل کو ایک اجتماعی اقدام کے آغاز سے مطلع کرنا ہے جو عرب ممالک میں ایرانی مداخلتا ور خطرات کو مسترد کرتے ہیں۔ (۔۔۔)
علاوہ ازیں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل جبیر نے کہا کہ "سعودی عرب اپنے دشمن (ایران) کی جارحیت کے سامنے ہاتھ باندھ کر ہرگز کھڑا نہیں ہوگا اور اپنی قومی سلامتی کے دفاع میں بالکل نہیں ہچکچائے گا”۔ (۔۔۔)