شام کی مخالف جماعتوں کا اپنے سیاسی نقطۂ نظر اور "جنیوا” وفد پر تبادلۂ خیال

سوچی کانفرنس کی صدارت کے لئے الشرع کا نام تجویز   لندن: ابراہیم حميدی کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شام کی مخالف جماعتوں کے نمائندگان کی تیاری کی کمیٹی نے کل ہونے والی وسیع تر کانفرنس میں حتمی بیان کے مسودہ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کانفرنس میں شام کی سیاسی، […]

شام کی مخالف جماعتوں کا اپنے سیاسی نقطۂ نظر اور "جنیوا” وفد پر تبادلۂ خیال
سوچی کانفرنس کی صدارت کے لئے الشرع کا نام تجویز

لندن: ابراہیم حميدی

کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شام کی مخالف جماعتوں کے نمائندگان کی تیاری کی کمیٹی نے کل ہونے والی وسیع تر کانفرنس میں حتمی بیان کے مسودہ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کانفرنس میں شام کی سیاسی، جماعتی اور آزاد قوتوں کے 140 نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔ دریں اثنا آئندہ ماہ کے آغاز میں روس کے شہر سوچی میں ہونے والی "شامی قومی مذاکراتی کانفرنس” شام کے نائب صدر فاروق الشرع کی زیر صدارت ں منعقد کرنے کی تجویر دی گئی ہے۔

کل "شام کے قومی اتحاد”، "باہمی ہم آہنگی کے ادارے”، قاہر و ماسکو وفد اور آزاد وفد کے نمائندگان نے حتمی بیان کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا تاکہ جمعہ کے روز اختتام پذیر وسیع تر کانفرنس کو کامیاب کیا جا سکے، علاوہ ازیں حالیہ ماہ کی 28 تاریخ کو منعقدہ جینوا مذاکرات میں مذاکراتی وفد کی تشکیل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ (۔۔۔)

منگل – 3 ربيع الاول 1439 ہجری – 21 نومبر 2017ء  شمارہ: [14238]