عراقی صوبہ

ریفرنڈم کی منسوخی کے فیصلہ پر اربیل کے تحفظات

  بغداد – اربیل – سلیمانیہ: "الشرق الاوسط” عراقی صوبہ کردستان نے کل بغداد میں وفاقی سپریم کورٹ کی طرف سے کئے گئے فیصلہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق صوبے میں گذشتہ 25 ستمبر کو ہونے والا ریفرنڈم غیرقانونی ہے۔ صوبے کے مستعفی صدر مسعود بارزانی نے وفاقی کورٹ […]

ریفرنڈم کی منسوخی کے فیصلہ پر اربیل کے تحفظات

بغداد – اربیل – سلیمانیہ: "الشرق الاوسط”

عراقی صوبہ کردستان نے کل بغداد میں وفاقی سپریم کورٹ کی طرف سے کئے گئے فیصلہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق صوبے میں گذشتہ 25 ستمبر کو ہونے والا ریفرنڈم غیرقانونی ہے۔ صوبے کے مستعفی صدر مسعود بارزانی نے وفاقی کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ایک سیاسی عدالت غیر جانبدارانہ فیصلہ نہیں کر سکتی”۔ کل شام انہوں نے اپنے دفتر سے نشر پیغام میں کہا "گذشتہ عرصے کے دوران عدالت کی طرف سے فیصلوں، موقف اور خاموشی اختیار کرنے پر اور خاص طور سے ریفرنڈم کے غیر قانونی ہونے کےفیصلے کے بارے میں کئی آئینی و قانونی سوالات اٹھتے ہیں”۔ (۔۔۔)

منگل – 3 ربيع الاول 1439 ہجری – 21 نومبر 2017ء  شمارہ: [14238]