قدس کے بارے میں فیصلہ ہمیں مفاہمت سے آزاد کردے گا : عباس
رام الله: كفاح زبون فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی حکام کو اپنے پیغام میں خبردار کیا ہے کہ قدس کے بارے میں کسی بھی امریکی فیصلے کی صورت میں "اسے وسیع تر مظاہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔ اور اس کے بعد پرآشوب خطرات میں داخل ہو جائیں گے، جبکہ اس سے […]

رام الله: كفاح زبون
فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی حکام کو اپنے پیغام میں خبردار کیا ہے کہ قدس کے بارے میں کسی بھی امریکی فیصلے کی صورت میں "اسے وسیع تر مظاہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔ اور اس کے بعد پرآشوب خطرات میں داخل ہو جائیں گے، جبکہ اس سے واشنگٹن کے ساتھ کئے گئے سابقہ مفاہمتوں سے فلسطینی آزاد ہو جائیں گے”۔ (۔۔۔)
عباس کے مشیر نائب وزیر اعظم زیاد ابو عمرو نے قدس میں امریکی قونصلیٹ ڈونالڈ بلوم کو فلسطینی صدر کی طرف سے دیئے گئے پیغام کو نقل کیا۔ اس پیغام میں قدس کے حوالے سے تمام تر امریکی فیصلوں کو یکسر مسترد کیا گیا ہے چاہے وہ اسے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق ہو یا سفارت خانے کی منتقلی کے حوالے سے ہو۔ (۔۔۔)