امریکہ کا قدس سے متعلق فیصلے پر اسرائیل سے پرجوش خیر مقدم نہ کرنے کا مطالبہ
فیصلہ پر مشرق وسطی اور دنیا بھر میں متوقع مزاحمت واشنگٹن: "الشرق الاوسط آن لائن” ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی طرف سے قدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر اپنے ردعمل کے اظہار میں گرمجوشی نہ دکھائے، کیونکہ واشنگٹن کو شدید رد عمل کی [&helli
فیصلہ پر مشرق وسطی اور دنیا بھر میں متوقع مزاحمت

واشنگٹن: "الشرق الاوسط آن لائن”
ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی طرف سے قدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر اپنے ردعمل کے اظہار میں گرمجوشی نہ دکھائے، کیونکہ واشنگٹن کو شدید رد عمل کی توقع ہے، جبکہ امریکی تنصیبات اور شہریوں کو ممکنہ خطرات لاحق ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کی دستاویز؛ جس پر چھے دسمبر کی تاریخ رقم ہے، اسے تل ابیب میں واقع امریکی سفارت خانے کے سفارت کاروں کے ذریعے اسرائیلی حکام کے لئے پیغام دیا کہ: "ہم جانتے ہیں کہ آپ اس بارے میں خبروں کا خیر مقدم کریں گے، لیکن ہم چاہتے ہیں اس پر سرکاری رد عمل ظاہر نہ کیا جائے”۔ (۔۔۔)