4 دنوں میں حوثیوں کے ہاتھوں ایک ہزار افراد ہلاک
الخوخہ کی آزادی اور چند قبائل کی طرف سے صنعاء میں داخل ہونے کے لیے اپنے صفوں کی ترتیب جدة: سعيد الابيض – تعز – رياض: "الشرق الاوسط” یمن میں حقوق انسان کے وزیر محمد عسکر نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ چار دنوں کے درمیان دار الحکومت صنعاء میں […]
الخوخہ کی آزادی اور چند قبائل کی طرف سے صنعاء میں داخل ہونے کے لیے اپنے صفوں کی ترتیب

جدة: سعيد الابيض – تعز – رياض: "الشرق الاوسط”
یمن میں حقوق انسان کے وزیر محمد عسکر نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ چار دنوں کے درمیان دار الحکومت صنعاء میں حوثی میلیشیاؤں کی طرف سے سزاء اور قتل وغارت گری کی کاروائیوں میں ایک ہزار افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
دوسری طرف کل قومی ملیٹری فورسز نے ساحل پر واقع الخوخہ کو آزاد کرا لیا ہے لہذا الحدیدہ گورنریٹ کا یہ پہلا علاقہ ہے جو قانونی قبضہ میں واپس آیا ہے۔
اس سلسلہ میں صنعاء کے مضافاتی علاقوں کے قبائلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تہامہ کے علاقہ کے بہت سارے قبائل صنعاء کے مشائخ اور صالح کے ہمنواؤں کے ساتھ مل کر زمین پر نقل وحرکت کر رہے ہے اور اس کا مقصد قومی فوج کی مدد سے دار الحکومت میں داخل ہونا اور فوجی اقدام کو ترتیب دینا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ – 20 ربيع الأول 1439 ہجری – 08 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14255)