مذاکرات کے باہر یبت المقدس کے انجام کو متعین کرنے کے لیے بین الاقوامی رد عمل
قبضے والے علاقے خوںریز جھڑپیں ۔۔۔ احتجاجات اور مظاہرے ۔۔۔ اور حوالہ جات کا احترام کرنے کے لئے سلامتی کونسل کی سختی رام الله: كفاح زبون نيويورك – لندن: "الشرق الاوسط” کل بین الاقوامی سماج نے مذاکرات کے دائرہ سے باہر ایک طرفہ فیصلے کے ذریعہ بیت المقدس کے انجام کو […]
قبضے والے علاقے خوںریز جھڑپیں ۔۔۔ احتجاجات اور مظاہرے ۔۔۔ اور حوالہ جات کا احترام کرنے کے لئے سلامتی کونسل کی سختی

رام الله: كفاح زبون نيويورك – لندن: "الشرق الاوسط”
کل بین الاقوامی سماج نے مذاکرات کے دائرہ سے باہر ایک طرفہ فیصلے کے ذریعہ بیت المقدس کے انجام کو متعین کرنے کے سلسلہ میں اپنی تردید کا اعلان کیا ہے جبکہ فلسطین کی سرزمین پر قابض اسرائیلی فوسز کے ساتھ خونریز کشمکش کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں اور اسلامی اور عرب ممالک کی دار الحکومتوں میں بیت المقدس کو اسرائیل کی دار الحکومت قرار دینے کے سلسلہ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ کے خلاف زبردست مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔
کل اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران ٹرمپ کے فیصلہ کے بعد ہونے والے تشدد کے خطرات کے سلسلہ میں اپنی بے چینی کا اظہار کیا ہے اور مختلف بین الاقوامی طاقتوں نے عالمی احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ – 21 ربيع الأول 1439 ہجری – 09 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14256)