بیت المقدس کی حمایت میں سعودی -اردنی سربراہ اجلاس

ریاض: فتح الرحمن يوسف خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز اور اردن کے بادشاہ شاہ عبد اللہ دوم نے کل پرزور انداز میں کہا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی قوم کے ثابت شدہ تاریخی حقوق کی حمایت کے لیے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی کوششوں میں غیر معمولی […]

بیت المقدس کی حمایت میں سعودی -اردنی سربراہ اجلاس

ریاض: فتح الرحمن يوسف

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز اور اردن کے بادشاہ شاہ عبد اللہ دوم نے کل پرزور انداز میں کہا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی قوم کے ثابت شدہ تاریخی حقوق کی حمایت کے لیے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی کوششوں میں غیر معمولی اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات اس سربراہی اجلاس میں سامنے آئی ہے جسے ان دونوں رہنماؤں نے ریاض شہر میں واقع شاہ سلمان کے محل میں اس وقت منعقد کیا جب اردن کے بادشاہ کی کل تشریف آوری ہوئی۔ اس اجلاس میں علاقہ کے اندر ہونے والے حوادث وواقعات اور خاص طور پر بیت المقدس اور ریاسہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے اسے اسرائیل کی دار الحکومت قرار دینے اور وہاں اپنی سفارت خانہ کو منتقل کرنے کے فیصلہ کے خطرات کے سلسلہ میں  گفت وشنید ہوئی اور ان دونوں رہنماؤں نے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ اس کی وجہ سے اسرائیل اور فلسطین کے مابین کشمکش مزید پیچیدہ ہوگی اور علاقہ کے امن واستقرار پر بھی اس کا اثر ہوگا۔(۔۔۔)

بدھ – 25 ربيع الأول 1439 ہجری – 13 دسمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14260)