روسی واپسی اور حوثیوں کی علیحدگی
ماسکو نے ریاض کی طرف اپنے سفیروں کو منتقل کردیا ۔۔۔ کانفرنس کے دو سینئر رہنماء ملیشیاؤں سے آزاد موسكو: طه عبد الواحد جدة: سعيد الابيض صنعاء: "الشرق الاوسط” صنعاء پر قبضہ کرنے والے حوثیوں کی علیحدگی کے سلسلہ میں کل ماسکو نے یمن کی دار الحکومت کے اندر اپنے […]
ماسکو نے ریاض کی طرف اپنے سفیروں کو منتقل کردیا ۔۔۔ کانفرنس کے دو سینئر رہنماء ملیشیاؤں سے آزاد

موسكو: طه عبد الواحد جدة: سعيد الابيض صنعاء: "الشرق الاوسط”
صنعاء پر قبضہ کرنے والے حوثیوں کی علیحدگی کے سلسلہ میں کل ماسکو نے یمن کی دار الحکومت کے اندر اپنے سفارتی وفد کی سرگرمی کو معلق کر کے اپنے سفارتی عملہ کو ریاض اس وجہ سے روانہ کیا تاکہ وہ وہاں سے اپنی کارکردگی کو انجام دے اور اسی طرح اس نے اپنے دوسرے شہریوں کو بھی انخلاء کر دیا ہے۔
یہ کاروائی اس اس وقت ہوئی جب عام قومی کانفرنس پارٹی کے دو سینئر رہنماء میلیشیاؤں کے قبضہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، صنعاء پارلیمنٹ کے نائب صدر اکرم عطیہ صنعاء سے فرار ہو کر قانون کے ہم نوا پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ملنے کے لیے عدن کی طرف منتقل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اسی طرح کانفرنس کے رہنماء قاسم الکسادی میلیشیاؤں سے بچ نکل کر البیضاء گورنریٹ کے الزاہر ضلع میں مسقط راسہ کے علاقہ میں پہنچ چکے ہیں۔(۔۔۔)
بدھ – 25 ربيع الأول 1439 ہجری – 13 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14260)