عراقی صوبہ کردستان میں مظاہروں کے دوسرے روز ہلاکتیں اور زخمی
مظاہرین کے حکومتی اور پارٹی دفتروں پر حملے جاری سلیمانیہ – اربیل: "الشرق الاوسط” کل صبح عراقی صوبہ کردستان کے چار شہروں میں دوسرے روز بھی حکومت کو ہٹانے، بدعنوانی کے خاتمے اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے مطالبہ پر احتجاج جاری رہے۔ جبکہ یہ مظاہرے حلبجہ، کفری، کویسنجق اور را
مظاہرین کے حکومتی اور پارٹی دفتروں پر حملے جاری

سلیمانیہ – اربیل: "الشرق الاوسط”
کل صبح عراقی صوبہ کردستان کے چار شہروں میں دوسرے روز بھی حکومت کو ہٹانے، بدعنوانی کے خاتمے اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے مطالبہ پر احتجاج جاری رہے۔ جبکہ یہ مظاہرے حلبجہ، کفری، کویسنجق اور رانیہ کے علاقوں میں پھیل گئے ہیں، جہاں صحت کے ذرائع کے مطابق 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
رانیہ میں صحت کے مرکز کے ترجمان طہ محمد نے میڈیا نیٹ ورک "رووداو” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "کل شہر میں احتجاجی مظاہرہ پھوٹ پڑا جس میں پانچ افراد اپنی جان گنوا بیٹھے اور دیگر 80 افراد زخمی ہوگئے ہیں”۔ (۔۔۔)