زید بن راعد نئی مدت کے لئے امیدوار نہیں ہوں گے
انسانی حقوق کے کمشنر نے "جغرافیائی سیاسی حالات” کی طرف اپنے فیصلہ کو منسوب کیا نیویارک: "الشرق الاوسط” فرانسیسی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید ابن رعد الحسین نے اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر آئندہ سال دوسری مدت کے […]
انسانی حقوق کے کمشنر نے "جغرافیائی سیاسی حالات” کی طرف اپنے فیصلہ کو منسوب کیا

نیویارک: "الشرق الاوسط”
فرانسیسی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید ابن رعد الحسین نے اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر آئندہ سال دوسری مدت کے لیے امیدواری کی کوشش نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے ٹیم کے پاس ایک ایمیل بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے چار سال کی نئی مدت کے لیے امیدوار نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس موجودہ جغرافیائی سیاسی حالات میں اس سلسلہ میں اقدام کرنے میں جھکنے، ہاتھ پھیلانے اور اس آواز کی آزادی کو کم کرنے کی ضرورت پیش آئے گی جو آپ سب کی آواز ہے۔(۔۔۔)
جمعرات – 03 ربيع الثانی 1439 ہجری – 21 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14268)