حوثیوں کی طرف سے صنعاء کی مسجدوں میں اپنی زبان لازم کرنے کا اعلان
صالح کے رشتہ دار اور ان کی پارٹی کے رہنماء سعودی عرب اور عمان کی طرف روانہ صنعاء: "الشرق الاوسط” کل حوثی میلیشیاؤں نے صنعاء اور ان مختلف گورنریٹ کی مسجدوں میں جن پر ان کا کنٹرول ہے جمعہ کی تقریروں پر اپنی زبان لازم کر دیا ہے اور ائمہ کو […]
صالح کے رشتہ دار اور ان کی پارٹی کے رہنماء سعودی عرب اور عمان کی طرف روانہ

صنعاء: "الشرق الاوسط”
کل حوثی میلیشیاؤں نے صنعاء اور ان مختلف گورنریٹ کی مسجدوں میں جن پر ان کا کنٹرول ہے جمعہ کی تقریروں پر اپنی زبان لازم کر دیا ہے اور ائمہ کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ نمازیوں کو الحشد میں شامل ہونے، جنگ کرنے والی جماعتوں سے منسلک ہونے اور کھانہ وپیشہ وغیرہ عطیہ کرنے پر آمادہ کریں اور وہ اس بات کی بھی تصدیق کریں کہ اس جماعت اور اس کے لیڈر عبد الملک الحوثی تائید الہی سے سرفراز ہیں۔
اوقاف اور ارشاد ورہنمائی کے دفاتر میں حوثی جماعت کے ملازموں کی طرف سے سرکاری پیغام عام کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے صنعاء میں نمازی حوثیوں کے قبضہ کے بعد مسجدوں کو چھوڑنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
اسی کی طرف کل سعودی عرب کی "الاخباریہ” نامی چینل نے مرحوم صدر علی عبد اللہ صالح کے رشتہ داروں اور ان کے ہمنوا رہنماؤں میں سے 19 افراد کے نام کا ذکر کیا ہے اور کہا کہ یہ افراد اتحاد کے ساتھ مل کر میلیشیاؤں کے قبضہ سے بچ کر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور اسی طرح عمان حکوت نے بھی کل اپنی سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ بتایا ہے کہ صالح کے خاندان کے 22 افراد عمان پہنچ چکے ہیں۔
ہفتہ– 04 ربيع الثانی 1439 ہجری – 23 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14269)