مخالفین کو قتل کرنے کے لئے ترکی منصوبہ بندی کے سلسلہ میں الزامات

بیرون ملک "جنگجو بھیجنے” کے سلسلہ میں تحقیقات انقرہ: سعید عبد الرازق ترکی کے پبلک پراسیکیوٹر آفس نے یوروپ میں رہنے والے مخالف ترک باشندے کو قتل کرنے کے مقصد سے ان کا پیچھا کرنے کے لیے بیرون ملک جنگجو بھیجنے کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کے ایک […]

مخالفین کو قتل کرنے کے لئے ترکی منصوبہ بندی کے سلسلہ میں الزامات

بیرون ملک "جنگجو بھیجنے” کے سلسلہ میں تحقیقات

انقرہ: سعید عبد الرازق

ترکی کے پبلک پراسیکیوٹر آفس نے یوروپ میں رہنے والے مخالف ترک باشندے کو قتل کرنے کے مقصد سے ان کا پیچھا کرنے کے لیے بیرون ملک جنگجو بھیجنے کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کے ایک رکن کی طرف سے پیش کی جانے والی معلومات کی وجہ سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ترکی کی خاص "دوگان” نامی ایجنسی نے انقرہ میں اٹارنی جنرل کی اس درخواست کی طرف اشارہ کیا ہے جس میں انہوں نے اپوزیشن میں ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی کے ایک رکن جارارو بایلان کی طرف سے پیش کردہ ان معلومات کو سننے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ بات اس وقت سامنے آئی جب انہوں نے گذشتہ بدھ کے دن پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ انہوں نے بیرون ملک اور خاص کر جرمن میں مخالفین کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے سلسلہ میں معلومات حاصل کی ہے۔(۔۔۔)

اتوار– 05 ربيع الثانی 1439 ہجری – 24 دسمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14270)