حیدر العبادی

العبادی کی اربیل کی جانب پہل کاری اور تنازعہ

  بغداد – اربیل: "الشرق الاوسط” عراقی وفاقی حکومت کے وزیر دفاع و وزیر داخلہ، وزیر اعظم حیدر العبادی کی سربراہی میں صوبہ کردستان کے ہونے والے دورہ کے بارے میں معلومات نے کل تنازعہ کھڑا کھر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی "رووڈاو” نے اپنے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ "صوبہ کر

العبادی کی اربیل کی جانب پہل کاری اور تنازعہ

بغداد – اربیل: "الشرق الاوسط”

عراقی وفاقی حکومت کے وزیر دفاع و وزیر داخلہ، وزیر اعظم حیدر العبادی کی سربراہی میں صوبہ کردستان کے ہونے والے دورہ کے بارے میں معلومات نے کل تنازعہ کھڑا کھر دیا ہے۔

نیوز ایجنسی "رووڈاو” نے اپنے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ "صوبہ کردستان میں کئی پہل کاریوں کی تجویز، بات چیت کے لئے تیار ہونے کے اعلان اور بغداد پر بین الاقوامی دباؤ کے باعث وزیر داخلہ قاسم الاعرجی اور وزیر دفاع عرفان الحیالی اربیل میں ایئر پورٹ اور سرحدی راہداریوں کے مسٔلہ کا جائزہ لینے کے لئے وہاں کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں”۔ (۔۔۔)

لیکن ایک ذمہ دار عراقی ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے "الشرق الاوسط” کو انکار کیا ہے کہ العبادی اور دو وزیر صوبے کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ذریعہ نے کہا "اس بارے میں معلومات نہیں ہیں”، اور ابہام کو دور کرتے ہوئے کہا کہ "العبادی طرفین میں بات چیت ہونے کی صورت میں مذکورہ دونوں وزیروں کو کردستان میں بھیجیں گے، اور اس کے دیگر معروف قوانین ہیں”۔

منگل – 8 ربيع الثاني 1439 ہجری – 26 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14273]