ماسکو "سوچی کانفرنس” کی کامیابی کے لئے "بین الاقوامی نگرانی” کے اشادے دے رہا ہے

  ماسکو: طہ عبد الواحد روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے، شامی حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے آئندہ ماہ کے اختتام پر سوچی کانفرنس میں شرکت کے لئے "اقوام متحدہ کی چھتری” کے مطالبے پر قائل کرنے کی خاطر، کل کانفرنس کو "بین الاقوامی زیر نگرانی” کرانے کا اشارہ دیا

ماسکو "سوچی کانفرنس” کی کامیابی کے لئے "بین الاقوامی نگرانی” کے اشادے دے رہا ہے

ماسکو: طہ عبد الواحد

روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے، شامی حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے آئندہ ماہ کے اختتام پر سوچی کانفرنس میں شرکت کے لئے "اقوام متحدہ کی چھتری” کے مطالبے پر قائل کرنے کی خاطر، کل کانفرنس کو "بین الاقوامی زیر نگرانی” کرانے کا اشارہ دیا ہے۔

"ریانووستی” نیوز ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے بوگدانوف نے کہا کہ روس، ترکی، ایران اور شام میں جنگ بندی کے معاہدے کے ضامن ممالک، کانفرنس کے دوران زیرغور آنے والے مسائل پر مشاور جاری رکھے ہوئے ہیں۔ (۔۔۔)

علاوہ ازیں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ "جو ممالک بطور مبصر اس میں شرکت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں انہیں بھی دعوت دی جائے”۔

بوگانوف نے زور دیا کہ دعوت نامے کسی جماعت کو دینے سے پہلے اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بھیجے جائیں گے تاکہ "یہ واضح ہو جائے کہ یہ تمام کاروائی اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہے اور اسے بین الاقوامی برادری کی حمایت حاصل ہے”۔

منگل – 8 ربيع الثاني 1439 ہجری – 26 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14273]