عراق میں بدعنوانی کے خلاف مہم سینئر افسران پر اثر انداز
بدھ – 9 ربيع الثاني 1439 ہجری – 27 دسمبر 2017ء شمارہ: [14274] بغداد: "الشرق الاوسط” عراقی وزارت دفاع و وزارت داخلہ لیکس کے مطابق دونوں وزارتوں میں اہم عہدوں پر فائز افسران اور بشمول سابق وزیر دفاع اور موجودہ ایئر فورس کمانڈر کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے
بدھ – 9 ربيع الثاني 1439 ہجری – 27 دسمبر 2017ء شمارہ: [14274]

بغداد: "الشرق الاوسط”
عراقی وزارت دفاع و وزارت داخلہ لیکس کے مطابق دونوں وزارتوں میں اہم عہدوں پر فائز افسران اور بشمول سابق وزیر دفاع اور موجودہ ایئر فورس کمانڈر کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اقدام وزیر اعظم حیدر العبادی کی طرف سے بدعنوانی کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کے ضمن میں ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "داعش” کی شکست کے بعد یہ "اگلا محاذ” ہوگا۔ (۔۔۔)
دوسری جانب، کل بغداد اور اربیل کے مابین جاری بحران میں ایک پیش رفت دیکھنے میں آئی جب وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے صوبہ کردستان کے ایک وفد کا خیر مقدم کیا۔ عراقی وزارت داخلہ کے سرکاری ترجمان نے "الشرق الاوسط” کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ "اجلاس، آئین کے مندرجات کے نفاذ پر مشاورت و تعاون کے مشترکہ عمل کے بارے میں تھا”۔ (۔۔۔)