پوٹن شامی سرزمین کو "روسی طاقت” کی نمائش کا میدان سمجھتے ہیں
حکومت ادلب کو آگ میں جھونک رہی ہے اور ہزاروں بے گھر افراد شمالی دیہات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں ماسکو: "الشرق الاوسط” – بیروت: بولا اسطیح کل روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس نے شام میں اپنی اعلی فوجی صلاحیتوں کی نمائش کرتے ہوئے اسلحہ اور جدید […]
حکومت ادلب کو آگ میں جھونک رہی ہے اور ہزاروں بے گھر افراد شمالی دیہات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں

ماسکو: "الشرق الاوسط” – بیروت: بولا اسطیح
کل روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس نے شام میں اپنی اعلی فوجی صلاحیتوں کی نمائش کرتے ہوئے اسلحہ اور جدید سازوسامان کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا ہے۔ یاد رہے کہ ان کی طرف سے حالیہ ماہ کے آغاز سے اپنی افواج کے انخلا کے فیصلے سے اب تک یہ اپنی نوعیت کا پہلا بیان ہے۔ (۔۔۔)
میدانی اعتبار سے، ملک کے شمال مغربی گورنریٹ ادلب کے اطراف میں شامی حکومتی افواج اور ان کی حمایتی افواج اپنی فوجی مہم کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ درجنوں فضائی حملوں سے بھی مدد حاصل کر رہی ہیں جس سے گورنریٹ جل اٹھا ہے۔ اس سے ان کے علاقائی کنٹرول کو وسعت ملی ہے جبکہ ہزاروں شہری ملک کے شمالی دیہات کی جانب نقل مکانی پر مجبور کر دیئے گئے ہیں۔